حیدرآباد۔یکم دسمبر(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو
نائیڈو نے آج کہا کہ جاپان کا دورہ اطمنان بخش رہا ہے۔ انہوں نے آج آ.دھرا
پردیش کے سکرٹیریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے لوگ ڈسپلن
کے پابند ہیں۔ اور جاپان میں صفائی پر بہت
زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے
کہا کہ ہندوستان میں نوجوان طبقہ کی موجودگی ترقی کی جانب ایک بڑھتا ہوا
قدم ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے دار الحکومت کی عدم موجودگی پر تشویش کا
اظہار کیا ۔تاہم کئی ممالک آندھرا پردیش کے دار الحکومت کی تشکیل کے لئے
سامنے آ رہے ہیں۔